Live Updates

ڈونلد ٹرمپ کے پراجیکٹ فریڈم پر اچانک یوٹرن کی وجہ سامنے آ گئی

جمعرات 7 مئی 2026 16:45

ڈونلد ٹرمپ کے پراجیکٹ فریڈم پر اچانک یوٹرن کی وجہ سامنے آ گئی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے متنازع منصوبے پروجیکٹ فریڈم پر اچانک یوٹرن لینا پڑ گیا جس کی وجہ سعودی عرب کی جانب سے فوجی تعاون اور فضائی حدود کے استعمال سے انکار بتایا جا رہا ہے۔امریکی ٹی وی نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ وہ پرنس سلطان ایئر بیس سے امریکی طیاروں کی پرواز یا اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دے گا، اس فیصلے کے بعد منصوبے پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا تاہم معاملہ حل نہ ہو سکا۔امریکی حکام کا کہناتھا کہ منصوبہ عارضی طور پر اس لیے معطل کیا گیا تاکہ خطے میں اہم فضائی رسائی برقرار رکھی جا سکے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاس اہلکار کا کہنا ہے کہ بعض قریبی خلیجی اتحادیوں کو بھی اس منصوبے سے پہلے آگاہ نہیں کیا گیا تھا جس پر حیرانی ظاہر کی گئی ہے، بعد میں امریکی حکام نے عمانی حکام سے رابطہ کر کے ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کی۔

دوسری جانب مشرقِ وسطی کے سفارت کار کا مقف ہے کہ ریاض اور واشنگٹن کے درمیان رابطے معمول کے مطابق جاری ہیں اور دونوں ممالک ایران سے متعلق کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں بھی تعاون کر رہے ہیں۔ سفارت کار نے یہ بھی کہا ہے کہ اتحادیوں کو پہلے ہی اس پیش رفت سے آگاہ کیا گیا تھا، امریکا نے عمانی حکام سے پراجیکٹ فریڈم سے متعلق ہم آہنگی ٹرمپ کے اعلان کے بعد کی، امریکا نے پہلے اعلان کیا اور پھر ہم سے رابطہ کیا، لیکن ہم ناراض نہیں تھے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات