ایرانی عازمین کا پہلا قافلہ مکہ مکرمہ پہنچ گیا

حکام نے ایرانی عازمین کی آمد سے چند گھنٹے قبل تیاری مکمل کر لی،رپورٹ

جمعرات 7 مئی 2026 16:47

ایرانی عازمین کا پہلا قافلہ مکہ مکرمہ پہنچ گیا
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2026ء) ایرانی عازمین حج کا پہلا قافلہ مکہ مکرمہ پہنچ گیا۔ گزشتہ روز ایرانی عازمین کا پہلا قافلہ مکہ مکرمہ پہنچ گیا جن کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ حکام نے ایرانی عازمین کی آمد سے چند گھنٹے قبل تیاری مکمل کر لی، تمام ضروری خدمات اور لاجسٹک فراہم کیں تاکہ مکہ میں قیام کے دوران عازمین کے آرام اور تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

ایرانی عازمین کی ابتدائی پروازیں گزشتہ ہفتے مدینہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تھیں۔ دنیا بھر سے عازمین حج کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ 18 اپریل سے شروع ہوا تھا۔ ریاض میں ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے امید ظاہر کی کہ ایرانی عازمین آسانی سے مناسک ادا کریں گے اور بحفاظت وطن واپس جائیں گے۔ایرانی سفارتخانہ ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے اور سعودی وزارت خاجہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔