Live Updates

ٹرمپ امریکی عوام کیلئے اچھی ڈیل کرنے جا رہے ہیں،محکمہ خارجہ

جمعرات 7 مئی 2026 16:45

ٹرمپ امریکی عوام کیلئے اچھی ڈیل کرنے جا رہے ہیں،محکمہ خارجہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2026ء) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹومی پگوٹ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کر دیا ہے کہ وہ سفارتی راستے کو ترجیح دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پگوٹ نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی ہمیں ایک خراب معاہدے پر جلد بازی میں مجبور نہیں کر سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ امریکی عوام کے لیے ایک اچھی ڈیل کرنے جا رہے ہیں۔ٹومی پگوٹ نے یہ بھی کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واضح کہتے ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات