مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس، گوفن، الیگزینڈر زیوریف اور ڈومنک تھائم مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

بدھ اپریل 16:00

مونٹی کارلو ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) ڈیوڈ گوفن، الیگزینڈر زیوریف اور ڈومنک تھائم پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز لاسٹ 32 رائونڈ میچز میں ڈیوڈ گوفن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یونانی کھلاڑی سٹیفانوس کو 7-6 اور 7-5 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، جرمن کھلاڑی الیگزینڈر زیوریف نے جائلز ملر کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4-6، 6-3 اور 6-2 سے زیر کر کے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ڈومنک تھائم نے ربلیف کو زبردست مقابلے کے بعد 5-7، 7-5 اور 7-5 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

متعلقہ عنوان :