Live Updates

کرکٹ کے میدان میں ہاتھ نہ ملانے کا مقصد شرمندگی اورخفت مٹانے کا طریقہ ہے،عطا تارڑ

منگل 16 ستمبر 2025 16:05

کرکٹ کے میدان میں ہاتھ نہ ملانے کا مقصد شرمندگی اورخفت مٹانے کا طریقہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہاہے کہ کرکٹ کے میدان میں ہاتھ نہ ملانے کا مقصد شرمندگی اور خفت مٹانے کا طریقہ ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو قومیں اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہوتی ہیں وہ سپورٹس میں سیاست کو لے آتی ہیں۔

(جاری ہے)

عطاء تارڑ نے کہا کہ ان کے 6 جہاز گر گئے، وہ جنگ بھی ہار گئے، یہ وہ لوگ کرتے ہیں جن کی کوئی اخلاقیات ہوتی ہیں نہ کوئی عزت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم عزت دار لوگ ہیں، ہم جنگ جیتے ہیں، ہم کھیل کے میدان میں بھی یقین رکھتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ جیسے بھی حالات ہوں سپورٹس مین اسپرٹ زندہ رہنی چاہیے، میچ ریفری کو صرف ریفری کے طور پر ایکٹ کرنا چاہیے تھا۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات