ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا میں 20 ستمبر کو مزید 4 میچز کھیلے جائیں گے

منگل 16 ستمبر 2025 16:32

ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا میں 20 ستمبر کو مزید 4 میچز کھیلے جائیں گے
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے 95 ویں سیزن میں دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ہسپانوی فٹبال لیگ لالیگا میں 20 ستمبر کو مزید 4 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

پہلا میچ میزبان گیرونا اور لیوانتے کی ٹیموں کے درمیان میونسپل ڈی مونٹیلیوی، گیرونامیں کھیلا جائے گا،دوسرے میچ میں ریال میڈرڈ اور ایسپانیول کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ سینٹیاگو برنابیو، میڈرڈ میں کھیلا جائے گا،تیسرا میچ الاویز اور سیویلا کی ٹیموں کے درمیان مینڈیزوروزا، ویٹوریاگاسٹیز کے مقام پر کھیلا جائے گاجبکہ 20ستمبر کا چوتھا اور آخری میچ میزبان ویلریال اور اوساسونا کی ٹیموں کے درمیان سٹیڈیو ڈی لاسیرامیکا، ولاریال میں کھیلا جائے گا۔

ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے نئے سیزن میں 20 ٹیمیں ایک مرتبہ پھر ٹائٹل کے لیے پنجہ آزماہیں ، جن میں دفاعی چیمپئن بارسلونا،الاویز،ایتھلیٹک بلباو،اٹلیٹیکو میڈرڈ،سیلٹا ویگو،ایلچے،ایسپانیول،گیٹافے،گیرونا،لیوانتے،مایورکا،اوساسونا،ریال اووییدو،ریوو ویلیکانو،ریال بیٹس،ریال میڈرڈ،ریال سوسیداد،سیویلا،ویلنسیا اور ویلریال شامل ہیں۔ \932

متعلقہ عنوان :