فوگنینی اور بولیلی پر مشتمل اٹالین جوڑی مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینز مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں داخل

بدھ 18 اپریل 2018 16:00

مونٹی کارلو ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) فابیو فوگنینی اور سیمونی بولیلی پر مشتمل اٹالین جوڑی نے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

مونٹی کارلو ماسٹرز کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں فوگنینی اور بولیلی پر مشتمل اٹالین جوڑی کا مقابلہ جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈچ اور ان کے اسپینش جوڑی دار فرننڈو ورڈسکو سے تھا، حریف جوڑی کے ریٹائرڈ ہونے کی وجہ سے اٹالین جوڑی کو فاتح قرار دیا گیا اور اس نے پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔