جیمز اینڈ جیولری مینوفیکچرنگ کے شعبے میں تربیت مکمل کرنے والوں میں سرٹیفیکیٹ کی تقسیم

بدھ 18 اپریل 2018 16:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈیولپمنٹ کمپنی اور بے نظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے تعاون سی50سے زائد طلباو طالبات کو قیمتی پتھروں کو تراشنے اور جیولری ڈیزائننگ اور بنانے کی تربیت مکمل کر نے پرتقریب تقسیم اسناد پی آئی ڈی سی کے دفترمیںمنعقد کی گئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی بے نظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کے سیکریٹری شارق احمد نے تربیت مکمل کر نے والے طلباء میں سرٹیفیکٹ تقسیم کرتے ہوئے یقین دھانی کرائی کہ جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کے فروغ کے لئے حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی ۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے سی ای او اقبال تابش نے خطاب کرتے ہوئے جیمز اینڈ جیولرز ڈیولپمنٹ کمپنی کے کردار کوسراہا اور کہا کہ ملک میں جیولری کی مینوفیکچرنگ کے فروغ کے لئے کمپنی کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، پاکستان انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن جیمز انیڈ جیولرز ڈیولپمنٹ کمپنی کے ساتھ جیولرز کی صنعت کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ جدوجہد کرے گی۔

(جاری ہے)

تقریب سے پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ڈیولپمنٹ کمپنی بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین عبدالرزاق،آل پاکستان جیمز مرچنٹس ایسوسی ایشن اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین مطیع اللہ شیخ نے خصوصی خطاب کیا جبکہ جیمز اینڈ جیولرز ڈیولپمنٹ کمپنی کے مینجرٹریننگ تاج محمد اور ندیم باسط نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔

متعلقہ عنوان :