صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو(آج)سرگودہاآئیں گے

بدھ 18 اپریل 2018 16:30

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو(آج) 19اپریل کو سرگودہاآئیں گے ۔وہ حکومت پنجاب کی جانب سے منظور کئے گئے 68اقلیتی ہونہار طلباء میں سکالرشپ تقسیم کرئیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا والہانہ استقبال پاکستان مسلم لیگ (ن )مینارٹی ونگ کے ضلعی صدر چوہدری مشتاق گل کی قیادت میں سرگودہا کی اقلیتی برادری کرے گی۔

اقلیتی رہنماء چوہدری مشتاق گل صوبائی وزیر کو سرگودہا اقلیتی برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کریںگے۔ خصوصا یونیورسٹی آف سرگودہا میں اقلیتوں کا پانچ فیصد کوٹہ پر عمل درآمد نہ ہونے کے بارے مکمل بریفنگ دیں گے۔ بعد ازں صوبائی وزیر خوشاب میانوالی بھکر کے لیے روانہ ہو گے جہاں اقلیتی طلبا میں سکالرشپ تقسیم کریں گے۔