چکوال شہر میں دو علیحدہ وارداتوں میں دو خواتین کو چھریاں مار کر زخمی کر دیا گیا

بدھ 18 اپریل 2018 16:43

چکوال۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) چکوال شہر میں چھری مار گروپ متحرک ، دو علیحدہ وارداتوں میں دو خواتین کو چھریاں مار کر زخمی کر دیا گیا۔ سٹی پولیس چکوال نے چھرا مار گروپ کی گرفتاری کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی۔ چھری مارنے کے یہ دو واقعات محلہ فاورقی میں پیش آئے۔چھری مار ملزم موٹر سائیکل پر سوار تھا،واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب۔

چکوال میں چھری مارنے کی پہلی وارداتیں ہیں جس سے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ مبینہ تفصیلات کے مطابق ماریہ اختر نے سٹی پولیس کو بتایا کہ وہ دن ساڑھے گیارہ بجے تحصیل پلازہ کی طرف جا رہی تھی کہ طارق دکاندار کی گلی میں پیچھے سے ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار آیا جس نے تیز دھار آلے سے اس کی پیٹھ پر وار کیا اور ساتھ ہی فوراً بھاگ گیا۔

(جاری ہے)

خاتون کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال پہنچایا گیا۔ اس وقوعہ کے بعد ساڑھے چار بجے شام ایک موٹر سائیکل سوار موٹر سائیکل نمبرCHK 6941پر آیا اور اس نے مسماة کائنات قیوم دخٹر عبدالقیوم کو بھی اسی طرح پیٹھ پر تیز دھار آلے کا وار کیا۔ موٹرسائیکل سوار موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ سب انسپکٹر خضر حیات نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :