
ٹریفک رولز کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے جس سے حادثات میں کمی ہو گی ،شیخ عامر وحید
ٹریفک حادثات نے پاکستان میں دہشت گردی سے زیادہ جانی نقصان کیا ہے، تاشفین نواز
بدھ 18 اپریل 2018 17:20

(جاری ہے)
تاشفین نواز نے کہا کہ دنیا میں ہر سال 12لاکھ سے زائد افراد روڈ حادثات کی وجہ سے فوت ہوتے ہیں جبکہ پاکستان میں ٹریفک حادثات کی وجہ سے ہر سال 14سے 15ہزار افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2016کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سکولوں کے سامنے 3300بچے حادثات کا شکار ہوئے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بچوں میں خاص طور پر ٹریفک رولز کے بارے میں بہتر آگاہی پیدا کرنے کی کتنی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقی اعدود وشمار کے مطابق 90فیصد حادثات ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے ہوتے ہیں جبکہ صرف پانچ فیصد گاڑی کی حالت اور پانچ فیصد سڑک کی حالت کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر شہری ٹریفک قوانین کی پوری طرح پابندی کریں تو حادثات میں نمایاں کمی کی جا سکتی ہے کیونکہ ایک فرد کی موت کی وجہ سے پورا خاندان متاثر ہوتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر تاجر برادری کو حادثات سے بچنے کے بارے میں ضروری معلومات فراہم کیں اور کہا کہ وہ ان معلومات کو مزید لوگوں تک پہنچایا جائے تا کہ ٹریفک رولز کے بارے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو آگاہ کیا جا سکے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے کہا کہ دنیا کی مہذب اقوام نے ٹریفک قوانین کی پابندی کر کے ٹریفک کے منظم نظام کو فروغ دیا ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان میں بھی عوام کی اکثریت کو ٹریفک رولز کے بارے میں بہتر طور پر آگاہ کیا جائے اور اس مقصد کیلئے ٹریفک رولز کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے جس سے حادثات میں کمی ہو گی۔ انہوں نے موٹروے پولیس کی طرف سے چیمبر سمیت مختلف اداروں میں جا کر ٹریفک رولز کے بارے میں آگاہی مہم چلانے کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ اگر ٹریفک رولز کو سکولوں اور یونیورسٹیوں کے نصاب میں شامل کیا جائے تو قوم میں منظم ٹریفک نظام کو فروغ دینے کی طرف مثبت پیش رفت ہو گی۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید ملک اور نائب صدر نثار مرزا نے اپنے خطاب میں یقین دہانی کرائی کہ چیمبر ٹریفک رولز کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی کوششوں میں موٹر وے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔ خالد چوہدری، بابر چوہدری، عاشر حفیظ اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ٹریفک رولز کے بارے میں آگاہی پھیلانے میں موٹر وے پولیس کو اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھا ؤ میں استحکام رہا
-
چیلنجز کے باوجود کاروباری برادری ملک کی خدمت کے لیے پرعزم ہے ، صدر آئی سی سی آئی
-
ایس آئی ایف سی کے 2 برس؛ ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 7 روپے کلو اضافہ
-
ایمریٹس نے عالمی فضائی انڈسٹری میں سب سے زیادہ تجویز کردہ عالمی برانڈ کا اعزاز جیت لیا
-
ملک میں چینی کی قیمت کی ڈبل سنچری مکمل
-
750روپے کا پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلیے بڑی خوشخبری
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,300 روپے اضافہ ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، جمعہ کوزبردست تیزی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کلو کمی
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی ویتنام چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سے ملاقات، تجارتی شراکت داری کو وسعت دینے پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.