پشاور ہائی کورٹ کاتمام ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کو مختلف ٹیسٹوں کیلئے فی میل ٹیکنیشنز تعینات کرنے کا حکم

بدھ 18 اپریل 2018 17:24

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے تمام ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کو مختلف ٹیسٹوں کیلئے فی میل ٹیکنیشنز تعینات کرنے کا حکم دیدیا، فیصلہ پر عمل درآمد نہ کرنے والی لیبارٹریز اور ہسپتالوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا گیا۔

(جاری ہے)

پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ میں نوجوان قانون دان قاضی اویس ایڈووکیٹ نے رٹ دائر کر رکھی تھی کہ ہسپتالوں اور لیبارٹریوں میں خواتین کے مختلف ٹیسٹ مثلاً ای سی جی، ایکسرے اور الٹراسائونڈ سمیت دیگر ٹیسٹ مرد سٹاف کرتا ہے جس کی وجہ سے خواتین کو مشکلات کا سامنا ہے لہذا تمام ہسپتالوں اور لیبارٹریز کو خواتین کے ٹیسٹوں کیلئے خواتین ٹیکنیشنز تعینات کرنے کا حکم دیا جائے۔

پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے رٹ پٹیشن پر گذشتہ روز فیصلہ جاری کرتے ہوئے تمام ہسپتالوں اور لیبارٹریز کو خواتین کے تمام ٹیسٹوں کیلئے خواتین ٹیکنیشنز رکھنے کا حکم دیدیا ہے۔

متعلقہ عنوان :