سعودی عرب ،10برس میں تعمیر ہونیوالا انڈرپاس بارش کی نذر ہوگیا

انڈرپاس تیار کرنے والی کمپنی کا احتساب کیا جائے، عوامی مطالبہ

بدھ اپریل 18:32

ابھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) 10برس میں تعمیر ہونیوالا انڈرپاسبارش کی تیزی برداشت نہ کر سکا اور بند ہو گیا، انڈرپاس تیار کرنے والی کمپنی کا احتساب کیا جائے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خمیس مشیط میں 10برس میں مکمل ہونے والا انڈرپاس معمولی بارش کے بعد پانی بھر جانے کے باعث بند کردیاگیا۔ مقامی باشندوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انڈرپاس تیار کرنے والی کمپنی کا احتساب کیا جائے۔ آخر انڈرپاس کی تیاری میں 10برس لگانے کے باوجود معمولی بارش پر اس کا غرق آب ہوجانا کیا معنی رکھتا ہے۔ یہ عسیر ریجن کا سب سے لمبا انڈر پاس ہے اور خمیس مشیط میں اسے غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :