سعودی عرب ، ایک کلو سونا اور ہزاروں ریال چوری کرنے والا 4رکنی عرب گروہ گرفتار

بدھ 18 اپریل 2018 18:50

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) سعودی عرب میں باحہ پولیس نے ایک کلو سونا اور ہزاروں ریال چوری کرنے والے 4رکنی عرب گروہ کو گرفتار کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں باحہ پولیس نے ایک کلو سونا اور ہزاروں ریال چوری کرنے والے 4رکنی عرب گروہ کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

باحہ پولیس کے ترجمان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ 4عرب چوروں نے 34ہزار ریال اور 2لاکھ ریال مالیت کے زیورات چوری کرکے چھپا دیئے تھے۔ پولیس نے برآمد کرکے ضبط کرلئے۔ چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے اقبال جرم کرکے مسروقہ زیورات کی جگہ کی نشاندہی بھی کردی تھی جنہیں برآمد کرکے ضبط کرلیا گیا۔