انسداددہشتگردی عدالت کا سانحہ ماڈل ٹاون کیس کی سماعت کے دوران عدم پیشی پرڈی آئی جی رانا عبدالجبار کو گرفتار کرنے کا حکم

بدھ 18 اپریل 2018 19:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) انسداددہشتگردی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاون کیس کی سماعت کے دوران عدم پیشی ڈی آئی جی رانا عبدالجبار کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا اور وارنٹ گرفتاری جاری۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے سانحہ ماڈل ٹان کی سماعت کی ،ڈی آئی جی رانا عبدالجبار طلبی کے باوجودعدالت میں پیش نہ ہوئے عدالت نے ڈی آئی جی رانا عبدالجبار کی گرفتاری کا حکم دے دیا اوروارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے واضح رہے کہ عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر ڈی آئی جی رانا عبدالجبار کو اشتہاری قراردے رکھا ہے، گزشتہ ہفتے چیف جسٹس ثاقب نثار نیمتاثرین سانحہ ماڈل ٹائون کو انصاف کی فراہمی میں تاخیر پر ازخودنوٹس لیا تھا اورانسداد دہشتگردی عدالت کے جج کو تمام مقدمات چھوڑ کر سانحہ ماڈل ٹائون کیس کی سماعت کرنے کا حکم دیاتھا۔

متعلقہ عنوان :