نوجوان کسی بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور نوجوان نسل تاریخ کے کسی بھی موڑ پر قوموں کی امیدوں اور خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے کلیدی کردار ادا کرتی ہے،
سینٹ نے نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کے لیے اہم کردار ادا کیا اور کئی یونیورسٹیوں کے ساتھ انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرنے کے لیے باہمی سمجھوتوں کی یاداشتوں پر دستخط بھی کیے ہیں چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کا اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں تقریب تقسیمِ اسنادسے خطاب
بدھ اپریل 19:22

(جاری ہے)
چیئرمین سینٹ نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کوریاستی سرپرستی کے بغیر بہتر نہیں بنایا جاسکتااور نوجوان نسل اس کے بغیر بااختیار نہیں بن سکتی ۔
چیئرمین سینٹ نے شرکاء کو سینٹ کے حالیہ اقدامات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سینٹ نے نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کے لیے اہم کردار ادا کیا اور کئی یونیورسٹیوں کے ساتھ انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرنے کے لیے باہمی سمجھوتوں کی یاداشتوں پر دستخط بھی کیے جبکہ عوامی عرضداشتوں کے نظام ، پارلیمان کے دوروں کی حوصلہ افزائی اور اس طرح دوسرے اقدامات کے ذریعے نوجوان نسل اور پارلیمان کے مابین فاصلے کم کرنے میںمدد ملی۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا جس طرح پارلیمان ان کی حمایت میں پیش پیش ہے اسی طرح نوجوان نسل میں بھی ایک اچھا شہری بننے کے لیے جستجو کا ہونا لازمی ہے۔ اس مقصد میں غیر متزلزل عزم اور مخلصانہ کوششوں کے ذریعے ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے اقراء یونیورسٹی کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے سلسلے میں اقراء یونیوسٹی نے ہمیشہ مخلصانہ کوششیں کی ہیں ۔انہوں نے اس موقع پر اقراء یونیورسٹی کی انتظامیہ کو گوادر میں کیمپس تعمیر کرنے کی بھی تجویز دی جبکہ کامیاب ہونے والے طلباء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔ تقریب میں سینیٹر فدا محمد خان بھی چیئرمین سینٹ کے ہمراہ تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’محبت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کا‘
-
جو نامی کبوتر امریکی ہے یا آسٹریلوی، بایو سکیورٹی خطرہ ہے کہ نہیں؟
-
20 نئے آئل اور گیس بلاکس کی بولی کھول دی گئی
-
شارجہ جانے والی پرواز کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
-
بلاول بھٹو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں شرکت نہیں کریں گے
-
وفاقی حکومت کی ناہلی و نالائقی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
سہ ملکی ریل لنک بحالی پر ترکی، ایران اور پاکستان متفق
-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات، وزیراعلیٰ کی خیریت دریافت کی
-
اورنج لائن میٹرو ٹرین عملے کا مزدوروں پر تشدد : وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سی سی پی او سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی، 5 افراد گرفتار
-
استعفے خواب، اسلام آباد دھرنا سراب ، راجکماری کی انتشار کی سیاست کو ٹھنڈ لگ چکی ‘فردوس عاشق اعوان
-
پنجاب کے عوامی وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا صحافی برادری کیلئے احسن اقدام ‘صحافی کالونی ملتان کے پلاٹوں کے ٹرانسفر کا مسئلہ حل
-
وزیر اعلیٰ سے صوبائی وزیر یاور بخاری کی ملاقات،کمزور طبقات کی فلاح کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.