محکمہ فوڈ کے 9 خریداری مراکز پر باردانہ کے لیے 8047کاشت کاروں نے درخواستیںجمع کرادیں

بدھ 18 اپریل 2018 20:00

لیہ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کی نگرانی میں گندم کی شفاف بنیادوں پر خریداری کے لیے باردانہ کی منصفانہ تقسیم کو اولین ترجیح کے طور پر لیتے ہوئے درخواستیں کی وصولی کا عمل کا جاری ہے جس کے دوران محکمہ فوڈ کے 9 خریداری مراکز پر باردانہ کے لیے 8047کاشت کاروں نے درخواستیں دی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر زاہد پرویز نے خریداری مراکز کروڑ اور چوبارہ کے معائنہ کے موقع پر بتائی۔

کروڑ میں اے ایف سی رانا محمد اشرف نے بتایا کہ تحصیل کروڑ کے پانچ سنٹرز پر 5701کاشت کاروں نے باردانہ کے حصول کے لیے درخواستیں دی ہیںجن کی سیکروٹنی کاعمل جاری ہے اسی طرح چوبارہ میں سنٹرز انچارج مرتضی بودلہ نے بتایا کہ تحصیل چوبارہ کے چار سنٹرز پر 2343کاشت کاروں نے باردانہ کے لیے درخواستیں دی ہیں۔ڈی ایف سی نے تمام درخواستوں کا ڈیٹا جلد مرتب کرنے اور کاشت کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :