لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں یکدم بڑا اضافہ کردیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 18 اپریل 2018 19:22

لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 18اپریل 2018ء ) لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام کو ایک اور بری خبر سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں یکدم بڑا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیپرا کو ملک بھر میں بجلی کے صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت میں 44 پیسے کے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ اضافے کی درخواست سی پی پی اے کی جانب سے کی گئی ہے۔ نیپراس حوالے سے حتمی فیصلہ 24 اپریل کو کرے گا۔

متعلقہ عنوان :