جامع حکمت عملی کے تحت عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں،سینیٹر آغاشاہزیب درانی

بدھ 18 اپریل 2018 20:03

کوئٹہ ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) سینٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے حکومتی یقین دھانیوںکے چیئرمین سینیٹرآغا شاہزیب درانی نے کہاہے کہ جامع حکمت عملی کے تحت عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، تعلیم ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور ڈیمز کی تعمیر کے خصوصی پلان مرتب کرلیا ہے ،ان بنیادی مسائل کے لئے وفاق سے خصوصی فنڈز لیں گے عوام کے مسائل حل کرنے کو اپنی ترجیحات میں شامل کررکھا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے خضدار میںعوامی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل خضدار پریس کلب کے صدر عبداللہ شاہوانی جنرل سیکریٹری منیر نور گرگناڑی نے ان سے ملاقات کی ۔ اور صحافیوں کو درپیش مسائل سے ان کو آگاہ کیا جس پر انہوں نے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ سینیٹر آغا شاہزیب درانی نے کہاکہ خضدار رتوڈیرو شاہراہ تجارت اور معیشت کے لئے بنیادی حیثیت رکھتی ہے جس کی فوری تعمیر ضروری ہے این ایچ اے کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ اس شاہراہ کوبروقت مکمل کرے ۔ سینیٹر آغا شاہزیب درانی نے کہاکہ خضدار کے صحافیوں کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ان کی بنیادی ضرورتوں کو ترجیحات میں شامل کرکے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :