کوئٹہ سمیت چمن، نوشکی میں شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی، متعد د علاقوں کا زمینی راستہ منقطع ہو گیا

بدھ 18 اپریل 2018 20:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں چمن، نوشکی میں شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آنے متعد د علاقوں کا زمینی راستہ منقطع ہو گیا سیلابی ریلے میں مال مویشی، جرنیٹر اور شمسی پلیٹیں بہہ گئی گزشتہ شب کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں شدید بارش ہوئی جس سے نوشکی او ر چمن سمیت دیگر علاقوں میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور ندی نالوں میں طغیانی آنے سے نوشکی میں یونین کونسل کشینگی کے متعدد دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا گوری علاقے کے کلی حاجی حسین بخش، کلی فوجان اور کلی عبدالمجید سمیت متعدد علاقوں کا بھی رابطہ منقطع کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا کوئٹہ میں بھی شدید بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا اسی طرح چمن شہر اور گرد نواح میں طوفانی بارش کے باعث سیلابی ریلہ شہر میں داخل ہو گیا شہر اور نواحی علاقے زیر آب آگئے اندرون شہر آنیوالی تمام سڑکین بند نواحی علاقوں اور پہاڑی نالوں میں سیلابی ریلوں کے باعث آمدورفت معطل ہو گئی شہر کے نواحی علاقوں میں دیواریں گر گئی اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔