صحت کی بہترین اور جدید سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اہم ترین ترجیح ہے، خواجہ عمران نذید
بدھ 18 اپریل 2018 20:29
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ خادم پنجاب کی ہدایت پر تمام دستیاب وسائل کو پوری ایمانداری اور ذمہ داری سے استعمال کرتے ہوئے عوامی امنگوں کے مطابق ہسپتالوں کی کارکردگی میں بہتری لائی جا رہی ہے ۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال حافظ آباد کے اچانک دورہ کے موقع پر کیا ۔ڈپٹی کمشنر حافظ آباد صالحہ سعید ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر حامد رفیق اور محکمہ کے دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔صوبائی وزیر نے ایمرجنسی ،آئوٹ ڈور ،ان ڈور ،گائنی اور میڈیشن سٹور کو دورہ کیا ۔انہوں نے ایمرجنسی میں زیر علاج مریضوں سے ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹروں کے روے اور انہیں دی جانے والی طبی سہولیات کے حوالہ سے معلوم کیا۔مریضوں نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ ڈاکٹروں کی جانب سے تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں جبکہ انہیں ہسپتال ہی سے مفت ادویات بھی دستیاب ہیں۔صوبائی وزیر نے انفراسٹرکچر کی بہتری کے سلسلہ میں گائنی ،آئوٹ ڈور اور ان ڈور وارڈز میں جاری تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ بلا جواز تاخیر کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر اور سی ای او ہیلتھ نے صوبائی وزیر کو ڈسٹرکٹ ہسپتال کی کارکردگی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے ہسپتال کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ہمہ وقت مذید بہتری کی گنجائش موجود ہوتی ہے اور ڈاکٹروں ،سٹاف اور معاون عملہ اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کرتے ہوئے ہسپتال کی کارکردگی کو مذید بہتر بنائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایف بی آر کے افسران کی شناخت خفیہ رکھنے کا فیصلہ
-
گیس، بجلی اور ادویات کی قیمتوں میں کمی کے لیے بجٹ میں کوئی واضح پروگرام نہیں، بیرسٹر گوہر
-
پیپلزپارٹی کا کلائمیٹ سپورٹ لیوی کو پٹرولیم لیوی سے الگ کرنے کا مطالبہ
-
ایم کیو ایم پاکستان ایک بار پھر اندرونی کشمکش کا شکار
-
بانی پی ٹی آئی ہوتے تو اسرائیل اور امریکا کو ایران پر حملیکی ہمت نہ ہوتی، عامر ڈوگر
-
مجھے نہیں لگتا حکومت کے اقدامات سے چیزیں ٹھیک ہوں گی، عارف حبیب
-
رحیم یار خان میں پانی چوری روکنے پر زمینداروں کا محکمہ آبپاشی کے سب انجینئر پر بہیمانہ تشدد، بازو توڑ ڈالا
-
پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر نے الیکشن کمیشن سے آزادکشمیرمیں الیکشن کا شیڈول واپس لینے کا مطالبہ کر دیا
-
ڑ*رواں سال حکومت اخراجات کیسے پورے کرے گی، یہ ناممکن ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی بجٹ 2026-27 پر بحث کے دوران اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ
-
ایف بی آر نے ڈیجیٹل نظام میں شامل نہ ہونے والوں پر بھاری جرمانوں کی تجویز دے دی
-
تاریخ اس قدم کو یاد رکھے گی جب وزیراعظم نے نعرہ لگایا میں ریاست کو بچاؤں گا، عطا تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.