23 مارچ کو قطر، بحرین اور سعودی عرب کے نمائندے نواز شریف کیلئے ڈیل کرنے کیلئے پاکستان آئے تھے: شیخ رشید کا دعوی

muhammad ali محمد علی بدھ 18 اپریل 2018 19:59

23 مارچ کو قطر، بحرین اور سعودی عرب کے نمائندے نواز شریف کیلئے ڈیل کرنے ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 18اپریل 2018ء) شیخ رشید کا دعوی ہے کہ 23 مارچ کو قطر، بحرین اور سعودی عرب کے نمائندے نواز شریف کیلئے ڈیل کرنے کیلئے پاکستان آئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ نواز شریف کو بچانے کیلئے بیرون ممالک سے کافی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں 23 مارچ کو قطر، بحرین اور سعودی عرب کے نمائندے نواز شریف کیلئے ڈیل کرنے کیلئے پاکستان آئے تھے۔

تاہم انہیں اپنے مقصد میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ وہ اپنی بات پر اب بھی قائم ہیں کہ نواز شریف کو جیل کی سزا ہوگی۔ نواز شریف کو جیل جانے سے اب کوئی نہیں روک سکتا۔ چاہے کتنی ہی کوششیں کر لی جائیں، جیل جانا نواز شریف کے مقدر میں لکھا جا چکا ہے۔