میں جس جماعت میں تھا وہاں جنگ اپنے مفادات اور اختیارات کی تھی،مزمل قریشی

قلیل عرصے میں لیبر فیڈریشن کو جو کامیابیاں اور پذیرآ ئی حاصل ہوء ہے وہ قابل دید ہے توقیر احمد، لیبر فیڈریشن صدر

بدھ 18 اپریل 2018 20:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی نے کہا ہے کہ میں جس پارٹی سے یہاں آیا ہوں وہاں رابطہ کمیٹی ممبر تھا لیکن وہاں جنگ صرف اپنے مفادات اور اختیارات کی تھی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایم سی ایسٹ کے آفس گلشن ٹاؤن میں لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ایک جنرل ورکرز اجلاس میں کیا گیا جس میں ایم این اے مزمل قریشی، صدر لیبر فیڈریشن توقیر احمد اور لیبر فیڈریشن کی مرکزی کمیٹی اور ڈی ایم سی ایسٹ کی کمیٹی اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ کوئی اس بات پر نہیں لڑ رہا تھا کے شہر گندگی کا ڈھیر بن گیا ہے یا عوام کو پینے کا پانی نہیں مل رہا بلکہ لڑائی سربراہی کی تھی ادارو ں کی تھی کہ کے ڈی اے،کے ایم سی میں دیکھوں گا وہاں مفادات کی جنگ تھی جبکہ پی ایس پی کے پاس ایک مضبوط قیادت موجود ہے اور یہی راستہ ٹھیک ہے اس ہی وجہ سے میں نے مصطفیٰ کمال اور انیس قایم خانی کے قافلے میں شمولیت اختیار کی اس موقع پر صدر لیبر فیڈریشن توقیر احمد نے کہا کے آج لیبر فیڈریشن چالیس سے زیادہ اداروں میں کام کر رہی ہے اس قلیل عرصے میں لیبر فیڈریشن کو جو کامیابیاں اور پذیرآ ئی حاصل ہوئی ہے وہ قابل دید ہے انشاء اللہ لیبر فیڈریشن کراچی اور حیدرآباد کے بعد اب ملک کے مختلف شہروں میں اپنا سیٹ اپ بنانے جارہی ہے تاکیلیبر فیڈریشن اس ملک کے محنت کشو ں کی آواز بن سکے۔