سکھر میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کے مخدوش حالت میں موجود دفاتر کی تزئین نو ومرمت کے کاموں کا آ غاز

بدھ 18 اپریل 2018 20:40

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) میئر سکھر کی ہدایت پر سکھر میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کے مخدوش حالت میں موجود دفاتر کی تزئین نو ومرمت کے کاموں کا آ غاز کر دیا گیا ہے ،عمارات کو گز شتہ شد ید بارشوں کے دوران شدید نقصان پہنچا تھا ، اس سلسلہ میں میئر سکھر بیر سٹر ارسلان اسلام شیخ نے میونسپل کمشنر منصوراحمد سومرو،ایگز یکٹو انجینئر شرف الدین ڈنور کے ہمراہ عمارات کے مختلف حصو ں کا دورہ کیا واضح رہے کہ میئر سیکر یٹر یٹ سمیت دوسرے دفاتر آ گ لگانے کے واقعات کے باعث مخدوش قرار دے کر مسمار کر دیئے گئے تھے،ان دفاتر کی جگہ نیا کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا تاکہ بلدیہ کے تمام محکموں وافسران کے دفاتر ایک ہی جگہ قائم ہو سکیں اور شہریوں کو اپنے معاملات و سائل کے حل کے لئے رابطہ میں آ سانی رہے ،جبکہ کچی آ بادی ،اکائونٹس برانچ کے دفاتر کی تعمیر کا کام آخر ی مراحل میں ہے جبکہ میئرسکھر کے دفتر کی بھی ضر وری مرمت کاکام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :