ایل جی الیکٹرانکس نے ایک بار پھر ریڈ ڈاٹ ڈیزائن کے اہم ایوارڈز حاصل کرلئے

بدھ 18 اپریل 2018 20:43

ایل جی الیکٹرانکس نے ایک بار پھر ریڈ ڈاٹ ڈیزائن کے اہم ایوارڈز حاصل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے ریڈ ڈاٹ ڈیزائن ایوارڈز میں 21 اعزازت اپنے نام کرلئے ہیں۔ ان میں ایل جی کی دو مصنوعات سگنیچر کچن سوٹ پرو رینج اوون ہے جبکہ جدید ترین سائن بیم لیزر 4Kپروجیکٹر ہے جسے دنیا کے 59 ممالک کے 5 ہزار 300 ڈیزائنز میں سے منتخب کیا گیا۔ ایل جی کے سگنیچر کچن سوٹ پرو رینج کو ججوں کی کمیٹی نے اسکے شاندار ڈیزائن کی باریک بینی سے مہارت جیسے کنٹرول پینل انٹرفیس اور استعمال میں آرام کو ملحوظ رکھا ہے۔

ایل جی کی جانب سے پہلے پرورینج میں بلٹ ان سوس وائیڈ، انڈکشن اور گیس ہے جبکہ ایل جی کی اپنی اسمارٹ تھنک ٹیکنالوجی سے چلنے والا وائی فائی بھی ہے۔ جو اینڈرائڈ اور آئی او ایس پلیٹ فارمز پر مفت ایپ کی صورت میں دستیاب ہے تاکہ اسے آسانی کے ساتھ ریموٹ کنٹرول سے چلایا جاسکے۔

(جاری ہے)

ایل جی کی ہوم انٹرٹینمنٹ مصنوعات میں دیگر انتہائی منفرد مصنوعات میں شامل سائن بیم لیزر 4K(CineBeam Laser 4K projector) ہے جسے بیسٹ آف دی بیسٹ ونر کا ایوارڈ ملا ہے۔

یہ ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے میں آسان ہے اور منفرد طور پر اسکا نمایاں ڈیزائن ہے جو مرر لیس آئی شکل کا انجن ہے۔ چاہے اسے فرش پر رکھیں یا دیوار پر ٹانگیں یا پھر چھت پر لٹکائیں، یہ ہر حالت میں بہترین منظرکشی کرتا ہے۔ اس کے استعمال اور آٹو کارڈ فیچرز کی بدولت یہ پروجیکٹر دیکھنے میں انتہائی خوبصورت ہے جس کی وجہ سے دیگر پروجیکٹرز کے مقابلے میں اسے نفیس اور باسہولت قرار دیا گیا ہے ۔

ایل جی کی دیگر مصنوعات نے ریڈ ڈاٹ کے دیگر 19 ایوارڈز بھی اپنے نام کئے ہیں۔ ان میں سگنیچر کچن سوٹ ریفریجریٹر، کوڈ زیرو آر 9 روبوٹ ویکیوم کلینر اور ایئر پیوریفائر ہیں۔ ایل جی کی ہوم انٹرٹینمنٹ مصنوعات جیسے اسکا اولیڈ ٹی وی، الٹرا وائیڈ مانیٹرز کے ساتھ G6اور V30فلیگ شپ اسمارٹ فونز شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ایل جی کے اسکن کیئر سسٹم اور پیسٹل فرینڈلی پاکٹ فوٹو پرنٹر بھی ریڈ ڈاٹ کے اعزازات اپنے نام کرانے میں کامیاب رہے۔

ایل جی الیکٹرانکس کے ہیڈ آف کارپوریٹ ڈیزائن نوح چانگ ہو نے بتایا، "ان اعزازات سے ایل جی کی مصنوعات میں بہترین ڈیزائن کے اعتراف کی عکاسی ہوتی ہے۔ ہمارا عزم یہ ہے کہ صارف کی طلب کو گہرائی کے ساتھ سمجھ کو ایل جی کی مصنوعات کی تیاری میں ملحوظ خاطر رکھا جائے۔"