نوکوٹ، ہوٹل مالک اور ملازم پر تشدد کاجیالے کی مداخلت پر مقدمہ درج نہ ہوسکا

بدھ 18 اپریل 2018 20:43

نوکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) نوکوٹ میں نشہ میں دھت نوجوان کو کھانا وقت نہ دینے پر ہوٹل مالک اور ملازم پر تشدد کاجیالے کی مداخلت پر مقدمہ درج نہ ہوسکا تھانہ اور کچہری کے باوجود چیئرمین نے ٹاؤن کمیٹی نوکوٹ میں عدالت لگا لی تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو روز قبل نوکوٹ بس اسٹاپ پر بسم اللہ ہوٹل پر نشہ میں دھت نواجون عمران کی جانب سے تاخیر سے کھانے ملنے پر نوجوان ہوٹل میں غل غپاڑہ کرنے کے بعد لوہے کی راڈ سے ہوٹل مالک نعمان اور ملازم حاجی کو زخمی کرنے کے واقع کی رپورٹ کے بعد تھانہ میں مقدمہ درج کروانے کے دوران پی پی پی نوکوٹ کے سینئر عہدیدار نے ملزم کو مقدمہ سے بچانے کے لئے پولیس پر دباؤ ڈال کر ٹال مٹول کی اور فریادی کو ایس ایچ او نے یہ کہہ کردباؤ ڈالے رکھا کہ جھگڑے کا واقعہ ہے اس لئے دونوں افراد کا مقدمہ درج کیا جائے گا اور نوکوٹ کے جیالوں نے فریادی کو راضی نامہ پر دباؤ برقرار رکھنے کے بعد نوکوٹ ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمین کی آفیس میں عدالت لگاتے ہوئے راضی نامہ کروادیا واضح رہے کہ نوکوٹ کے سینئر پی پی پی عہدیدار کا نوجوان عمران قریبی ساتھی ہے اور روزانہ نشہ میں دھت ہوکر بس اسٹاپ پر غل غپاڑہ اور مار پیٹ کرنا معمول ہے ۔

متعلقہ عنوان :