آئندہ سال عالمی معیشت میں ٹھوس پیداوارمتوقع ہے ،آئی ایم ایف

بدھ 18 اپریل 2018 21:01

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) عالمی مالیاتی فنڈنے گزشتہ روزکہاہے کہ امریکہ اوریورپ میں تیزی سے اضافے کے باعث آئندہ سال عالمی معیشت میں ٹھوس پیداوارمتوقع ہے ،تاہم اس کے بعدخطرات جنم لیں گے ۔

(جاری ہے)

عالمی اقتصادی منظرنامے کے حوالے سے اپنی تازہ ترین اپڈیٹ میں آئی ایم ایف نے 2018-19میں عالمی پیداوارکی پیشنگوئی کو3.9فیصدپربرقراررکھاہے ،اسکے باوجودکہ امریکہ اوریورپ کی پیداوارکیلئے جنوری کے ایڈیشن کے مقابلے میں اس کے اندازوں میں اضافہ سامنے آیاہے ۔گزشتہ سال 3.8فیصدعالمی پیداواردیکھی گئی ،جوکہ اہمیت کی حامل ہے لیکن جنوری میں پیشگوئی کے مقابلے میں اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :