ملک کو درپیش مسائل میں سے ایک سنگین مسئلہ تعلیمی بحران کا ہے ،شاہد رزاق سکا

بدھ 18 اپریل 2018 21:03

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) صدر ا نجمن تاجرا ن سٹی فیصل آ باد خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا ہے کہ اس وقت ملک وقوم کو جن گوناگوں مسائل کاسامنا ہے ان میں ایک سنگین مسئلہ تعلیمی بحران کا ہے ملک کی ترقی اور مہذب معاشرے کی تشکیل کیلئے معاشرے کے ہر فرد کیلئے تعلیمی زیور سے آراستہ ہونا ضری ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈھڈی والا میں انجمن تاجرا ن سٹی اور سسٹم فائونڈیشن کے زیر اہتمام خواجہ سراء پیلس نان فارمل ہائی سکول میں خواجہ سراء طلبہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے سکول کی پراجیکٹ ڈائریکٹر سعدیہ نورین ،پروفیسر مسعود ، معروف سیاسی سماجی ورہنما وعبدالقیوم انور اور دیگر نے خطاب کیا صدر ا نجمن تاجرا ن خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ مرد و خواتین کی طرح اصلی خواجہ سرائوں کو بھی اللہ تعالی نے ہی پیدا کیا ہے انہیں چاہئے کہ وہ بھی اپنے چہروں کو سنت رسول (داڑھی )سے سجائیں اللہ تعالی کے احکامات اورنبی کریم ﷺکے طریقوں کی روشنی میں ادا کرتے ہوئے پنجگانہ نماز کی پابندی کریں انہوں نے سکول میں زیر تعلیم خواجہ سراء کو یاد دلایا کہ جب خواجہ سراء ناچ گانا کرتے تھے تو نہ صرف عام لوگ ایسا کرنے والوں کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتے تھے بلکہ دوست احباب کی باتیں سن کر انکے والدین بھی شرمندہ ہوتے تھے لیکن آج اپنے آپ کو تبدیل کرنے والے خواجہ سرائوں کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے صدر ا نجمن تاجرا ن سٹی خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ دعوت تبلیغ کے اثرات سے مرعوب ہوکر بہت سے خوجہ سراء نے ناچ گانے کا دھندہ چھوڑ کر تبلیغ سمیت زندگی کے ہر شعبہ میںاپنے آپ کو ڈھال رکھا ہے تعلیم ہی ایسا زیور ہے جو کبھی چوری نہیں ہوتا اس موقع پرانہوںنے سکول میں زیر تعلیم 40خواجہ سراء طلبہ کو انجمن تاجران سٹی کی جانب سی2 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان کیا صدر ا نجمن تاجرا ن خواجہ شاہد رزاق سکا تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے تو انکا شاندار استقبال کیا گیا جسپرسکول کی پراجیکٹ ڈائریکٹر سعدیہ نورین ،پروفیسر مسعود نے انکا شکریہ ادا کیا

متعلقہ عنوان :