لاہور ،مختلف مقدمات میں ناقص تفتیش ،بارہ تھانوں کے تفتیشی افسران کی اہلیت کے حوالے سے مراسلہ سی سی پی او کو ارسال

بدھ 18 اپریل 2018 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) مختلف مقدمات میں ناقص تفتیش کرنے پر صوبائی دارالحکومت لاہور کے بارہ تھانوں کے تفتیشی افسران کی اہلیت کے حوالے سے ایک مراسلہ سی سی پی او لاہور کو ارسال کر دیاگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ تھانوں نے تفتیشی افسران نے مختلف مقدمات کی انتہائی ناقص تفتیش کی ہے جس کا فائدہ ملزمان کو پہنچایا گیا ہے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں تھانہ اسلام پورہ ،تھانہ مسلم ٹائون ،تھانہ شادمان سمیت دیگر تھانوں کے تفتیشی افسران کی نشاندہی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :