حیدرآباد میں کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ،ایک جاں بحق، 2زخمی

بدھ 18 اپریل 2018 21:32

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) حیدرآباد میں کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ایک جاں بحق 2زخمی ، حیدرآباد بائی پاس کے قریب وادھو واہ قاسم آباد میں ایک تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 35سالہ محمد حسین لاکھو جاں بحق ہو گیا جبکہ اسکی بیوی افروز لاکھو اور بیٹا تیمور لاکھو شدید زخمی ہو گئے جنہیں سول اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :