فیصل آباد،محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے ضلع چنیوٹ میں چیچڑ مار مہم کا آغاز کر دیا گیا

بدھ 18 اپریل 2018 22:08

فیصل آباد،محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے ضلع چنیوٹ میں چیچڑ مار مہم کا ..
فیصل آباد۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے ضلع چنیوٹ میں چیچڑ مار مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصد جانوروں کو چیچڑوں سے پاک کر کے انہیں بیماریوں سے بچانا ہے۔ چیچڑ جانوروں کا خون چوستے اور انہیں کمزور کر دیتے ہیں جس سے انکی پیداواری صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر صالحہ گل نے چنیوٹ میں چیچڑ مار مہم کا آغاز کرتے ہوئے بتاء۔

انہوں نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ڈویثرن بھر میں مہم شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر چنیوٹ ڈاکٹر ممتاز،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر ڈاکٹر عبد الماجد، ڈپٹی ڈائریکٹرز ڈاکٹر محمد اسلم،ڈاکٹر عثمان و دیگر افسران کے ہمراہ جانوروں کو اپنے ہاتھ سے ٹیکہ لگا کر چیچڑ مار مہم کا آغاز کیا۔

متعلقہ عنوان :