شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آتشزدگی، قیمتی سامان جل کر خاکستر

بدھ 18 اپریل 2018 22:09

رحیم یار خان۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آتشزدگی سے پندرہ لاکھ روپے مالیتی جہیز اور گھر کا سامان جل کر خاکسترہوگیا۔

(جاری ہے)

حمید ٹائون کے رہائشی معروف کاروباری شخصیت رانا محمد اشرف کے گھر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے باعث گھر میں موجود ان کے دو بھائیوں کا سامان جہیز اور دیگر پارچہ جات جھلس کر خاکستر ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ رانا محمد اشرف کے مطابق آتشزدگی کے باعث تقریباً پندرہ لاکھ روپے مالیت کا سامان جھلس کر خاکستر ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :