مرتضیٰ جاوید عباسی کی زیر صدارت حلقہ بندیوںبارے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس، ورکنگ گروپ کی رپورٹ پر تبادلہ خیال

بدھ 18 اپریل 2018 22:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی زیر صدارت بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں حلقہ بندیوںکے حوالہ سے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیٹی اراکین دانیال عزیز، ایس اے اقبال قادری، صاحبزادہ طارق الله، سراج محمد خان اور نعیمہ کشور نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں خصوصی کمیٹی کے ورکنگ گروپ کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017ء کے تحت ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں حلقہ بندی کمیٹیوں کی جانب سے قوانین اور قواعد کی خلاف ورزی پر تحقیقات کرائی جائیں۔ کمیٹی نے ورکنگ گروپ کی جانب سے دی گئی رپورٹ کی سفارشات سے بھی اتفاق کیا۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ رپورٹ خصوصی کمیٹی کے تمام ممبران میں تقسیم کی جائے گی اور ان سے اس پر ان کا مؤقف لیا جائے گا۔