چئیرمین سینیٹ نے ٹرین میں سفر کر کے ملک کے بڑے سیاستدانوں کے لیے مثال قائم کر دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 18 اپریل 2018 21:24

چئیرمین سینیٹ نے ٹرین میں سفر کر کے ملک کے بڑے سیاستدانوں کے لیے مثال ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 18اپریل 2018ء ) :چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ٹرین میں سفر کر کے ملک کے بڑے سیاستدانوں کے لیے مثال قائم کر دی۔اسلام آباد سے لاہور تک کا سفر اکانومی سمیت مختلف درجوں میں کیا،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ٹرین میں سفر کر کے ملک کے بڑے سیاستدانوں کے لیے مثال قائم کر دی۔

چئیرمین سینیٹ نے اسلام آباد سے لاہور تک سفر کے لیے پاکستان ریلوے کا انتخاب کیا۔اس سفر کے دوران انہوں نے اے سی پارلر،بزنس کلاس اور اکانومی درجوں میں سفر کیا۔اس دوران چئیرمین سینٹ کی لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ۔سوشل میڈیا صارفین نے اس موقع پر چئیرمین سینیٹ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے باقی سیاستدانوں کو اس سے سبق حاصل کر نے کا کہا۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے لاہور کے سفر کے لیے ٹرین کے انتخاب پر ان کا شکر گزار ہے۔ چیئرمین سینیٹ کا لاہور میں پاکستان ریلویز کے محمد جاوید انور اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سفیان سرفراز ڈوگر نے استقبال کیا۔یاد رہے کہ چئیرمین سینیٹ 2 دن پہلے بذریعہ ٹرین اسلام آباد سے لاہور پہنچے تھے جہاں انہیں مزار اقبال پر حاضری سمیت مختلف سرکاری و غیر سرکاری سرگرمیوں میں حصہ لینا تھا۔
چئیرمین سینیٹ نے ٹرین میں سفر کر کے ملک کے بڑے سیاستدانوں کے لیے مثال ..