لیسکو واپڈا کمپلیکس میں سیفٹی سیمینار کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد

بدھ 18 اپریل 2018 22:55

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) لیسکو واپڈا کمپلیکس میں سیفٹی سیمینار کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اس تقریب کے میزبان ایکسین رائے ونڈ رانا عابد دلشاد تھے مہمان خصوصی ایس ای سیکنڈ سرکل محمد نعیم خان تھے انکے ہمراہ اسسٹنٹ ڈاریکٹر سیفٹی عامر نعیم ڈپٹی ڈاریکٹر ٹیکنیکل احمد شجاعت اور سیفٹی ایمبیسیڈر لیسکو سرفراز شاہ جہاں نے شرکت کی سیفٹی آگاہی مہم کے سیمینار سے مقررین نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ جس نے ایک شخص کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی سیفٹی سیمینار کا مقصد واپڈا اہلکار کی حفاظت کرنا ہے واپڈا اہلکار کی زندگی بہت قیمتی ہے اور یہ کمپنی کا سرمایہ ہیں اہلکار ڈیوٹی پر آنے سے قبل آیت الکرسی پڑھ کر آیا کریں اور لائن پر کام کرنے سے قبل دونوں جانب ارتھ کریں اور محکمہ کی جانب سے مہیا کی گئی ٹی این پی کا استعمال کریں اور پول پر حفاظتی بیلٹ اور دستانے کے بغیر کوئی کام نہ کریں ہر لائین مین کو کمپنی نے ایک بیپر دیا گیا ہے جو لائین میں کرنٹ آنے کی صورت میں آواز نکالے گا بہترین کارگردگی دکھانے والے سٹاف کو کمپنی کی جانب سے تعریفی اسناد دی جائیں گی چیف ایگزیکٹو لیسکو کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا جس میں انہوں نے سیفٹی کے حوالے سے کہا ہے کہ اہلکار ان ہدایات پر سختی سے عمل کریں سیفٹی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے اہلکار کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا یونین چیرمین ملک شبیر نے اپنے خطاب میں مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور ایس ای سیکنڈ سرکل سے میٹر ریڈر کی شارٹیج اور لائین سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کی اپیل کی بعد ازاں اپنے خطاب میں ایس ای سیکنڈ سرکل محمد نعیم نے سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کا وعدہ کیا اور کہا کہ کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں مجھے واٹس اپ کریں میرا وٹس اپ ہر وقت کھلا ہوتا ہے کسی بھی صارف کا کام ہنگامی بنیادوں پر کیا جائے صارف کو لمبے چکروں میں نہ ڈالا جائے اگر کسی ملازم کی شکایت ملی تو اس کی جگہ محکمہ میں نہ ہوگی اس تقریب میں ڈویژن کے ریونیو آفیسر کے علاوہ چاروں سب ڈویژن کے ایس ڈی اوز بھی شریک تھے۔