کوئٹہ ،اے این پی کے رہنما عبدالظا ہر خان بازئی انتقال کر گئے

پارٹی قیادت کی لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار

بدھ 18 اپریل 2018 22:56

ْ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) عبدالظا ہر خان بازئی انتقال کر گئے وہ اے این پی کے صوبائی سالار یحییٰ خان بازئی، عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی کونسلر سرہ غڑ گئی یونٹ کے صدر بہادر خان بازئی، شہباز خان بازئی کے چچا، محمد ایوب خان بازئی کا بھائی تھے مرحوم کی فاتحہ خوانی بہادر خان بازئی کی رہائش گاہ سرہ غڑ گئی میں ہور ہی ہے دریں اثناء عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر ملک ابراہیم کاسی، سینئر نائب صدر حاجی جبار کاکڑ، ضلعی جنرل سیکرٹری عصمت اللہ بازئی، نائب صدر یاسین آغا، ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجینئر باز محمد خلجی نے دلی تعزیت کا اظہار کر تے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار مرحومہ کو جنت میں بلند درجات کی دعا کی گئی ہے۔