آئی پی ایل،تعلیم یافتہ افراد کو بھی جوئے کی لت لگ گئی

جمعرات اپریل 12:16

آئی پی ایل،تعلیم یافتہ افراد کو بھی جوئے کی لت لگ گئی
کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اپریل 2018ء)انڈین پریمیئر لیگ شروع ہوتے ہی بھارت میں سٹے باز بھی میدان میں آگئے، اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد بھی اس دھندے میںملوث ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مختلف شہروں میں میچز پر غیرقانونی طور پر شرطیں لگانے پر کئی لوگ دھرے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کارروائی میں ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم کے میچ دوران سٹہ بازی کے الزام میں انجینئرنگ کے ایک طالب علم سمیت 6افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے خفیہ رپورٹ کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ رات یہ گرفتاریاں کیں، ملزمان مبینہ طور پر سٹہ بازی میں ملوث تھے۔ اس سے قبل نئی دہلی میں بھی مبینہ طور پر غیر قانونی شرطیں لگانے والے تین افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔