معذور بیٹے کی گریجوایشن پر بوڑھے یمنی کے چہرے پر طمانیت اور مسرت

بزرگ والد نے عمر بھر معذوراورنابینا بیٹے کوکمر پر لا د کر تعلیم مکمل کروائی،تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

جمعرات 19 اپریل 2018 12:30

معذور بیٹے کی گریجوایشن پر بوڑھے یمنی کے چہرے پر طمانیت اور مسرت
صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) یمن میں بزرگ والد نے معذوراورنابینا بیٹے کو کمر پر لادکر تعلیم حاصل کروائی اوربالاآخربیٹے نے گریجویشن مکمل کر لی ،معذور بیٹے کی گریجوایشن پر بوڑھے یمنی کے چہرے پر طمانیت اور مسرت عیاں تھی،جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ،عرب ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں ایک معمر شخص اپنے جواں سال معذور بیٹے کو اپنی کمر پر لادے جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

معذور گریجوایٹ نوجوان کے والد کے چہرے پر جنگ سے متاثر ہونے کے آثار نمایاں ہیں مگر اس کے چہرے پر بیٹے کی تعلیمی کامیابی پر خوشی اور طمانیت بھی صاف دکھائی دیتی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر کو غیر معمولی طور پر سراہا اور پسند کیا گیا ہے۔تصویر کے ساتھ آنے والی خبر میں بتایا گیا ہے کہ تعلیم مکمل کرنے والا یہ معذور نوجوان نہ صرف جسمانی طور پر معذور ہے بلکہ نابینا بھی ہے۔ اس نے صنعاء میں معذور بچوں کے لیے قائم کردہ ایک تعلیمی ادارے سے تعلیم حاصل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :