عوام کی پریشانیاں کم کرنے کیلئے حکومت تفریحی کے مواقع پیدا کرے ‘ راگنی

جمعرات 19 اپریل 2018 12:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2018ء) گلوکارہ راگنی نے کہا ہے کہ آج کل جو حالات ہیں اس میں عوام مختلف مسائل کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہیں حکومت تفریحی مواقع پیدا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے تاکہ لوگ کچھ وقت کیلئے اپنی پریشانیوںکو بھول جائیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں راگنی نے کہا کہ میں تو ہمیشہ یہی کہتی ہوں کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں ، اس لئے سب کو اسکے بارے میں سوچنا چاہیے اور اسکی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہاتھ آنے والا کوئی موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم انفرادی طور پر اپنے ملک کی ترقی و خوشحالی کے بارے میں سوچنا شروع کر دیں گے تو یہ اجتماعی سوچ بھی بن جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کی پریشانیوں اور ٹینشن کو دور کرنے کیلئے حکومت تفریح کے مواقع پیدا کرے تاکہ عوام کچھ دیر کے لئے اپنی پریشانیوں کو بھول سکیں۔

متعلقہ عنوان :