شمالی کوریا کی ناجائز سرگرمیاں، سخت کنٹرول کی ضرورت ہے، جی سیون ممالک

شمالی کوریا کسی نہ کسی طرح عالمی پابندیوں کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کر رہا ہے،اجلاس میں شرکاء کی گفتگو

جمعرات 19 اپریل 2018 13:28

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) ترقی یافتہ سات صنعتی ممالک کے وزرائے خزانہ نے شمالی کوریا کی غیر قانونی و ناجائز سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سخت نگرانی اور کنٹرول کی ضرورت پر زور دیا ہے۔یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکا نے شمالی کوریا کے ساتھ حال ہی میں اعلیٰ سطحی مذاکراتی عمل کی حیران کن خبریں سامنے آئی ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق وزرائے خزانہ کے اجلاس میں اس پہلو پر خاص طور پر توجہ مرکوز کی گئی کہ شمالی کوریا کسی نہ کسی طرح انٹرنیشنل پابندیوں کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کر رہا ہے۔ جی سیون کے وزارائے خزانہ کے اجلاس میں برطانیہ، فرانس، کینیڈا، جرمنی، اٹلی، جاپان اور امریکا کے علاوہ یورپی یونین بھی شریک تھی۔ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکا نے شمالی کوریا کے ساتھ حال ہی میں اعلیٰ سطحی مذاکراتی عمل کی حیران کن خبریں سامنے آئی ہیں۔