علی بابا کی خودکار گاڑیاں بنانے کی ٹیکنالوجی تیار کرنے کی تصدیق

جمعرات 19 اپریل 2018 14:19

علی بابا کی خودکار گاڑیاں بنانے کی ٹیکنالوجی تیار کرنے کی تصدیق
بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) چین کے بڑے ای کامرس گروپ علی بابا نے خودکار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی پر کام شروع کرنے کی اطلاعات کی تصدیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

گروپ کے چیف سائنسٹسٹ وانگ گانگ کے مطابق اس ضمن میں ہماری ریسرچ لیبارٹریز میں کام تیزی سے آگے بڑھ کر لیول فور کی سطح پر آچکا ہے اور علی بابا اپنی تیار خود کارکاروں کے روڈ ٹیسٹ شروع کر چکا ہے ،علی بابا نے اس ٹیکنالوجی کو بڑھانے کے لئے اضافی 50 سائنسدا نوں کی خدمات حاصل کے لئے کوشاں ہے۔چین نے رواں ماہ اپنی سڑکوں پر سیلف ڈرائیونگ گاڑیوں کے تجربات کرنے کی منظوری دی ہے،علی بابا کے حریف ای کامرس گروپ بیڈو اور ٹنسنٹ بھی سیلف ڈرائیونگ ٹیکنالوجی بنانے میں مصروف باعمل ہیں۔

متعلقہ عنوان :