شام کو کیمیائی مواد دینے پر بیلجیئم کی 3کمپنیوں پر مقدمہ

جمعرات 19 اپریل 2018 14:47

․ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2018ء) شام کو کیمیائی مواد برآمد کرنے پر بیلجیئم کی 3کمپنیوں کے خلاف مئی میں مقدمہ چلایا جائیگا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق مقامی حکام کو مطلع کیا گیاتھا کہ بیلجیئم کی 3کمپنیوں نے شام کو زہریلی گیس کی تیاری میں استعمال ہونے والا کیمیائی مواد برآمد کیا ہے تاہم بیلجیئم حکام نے اس رپورٹ کو نظر انداز کردیا تھا۔ اب طے کیا گیا ہے کہ مئی میں ان تینوں کمپنیوں پر مقدمہ چلایا جائیگا۔