آرمینیا میںحکومت مخالف احتجاج جاری ، پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا

جمعرات 19 اپریل 2018 14:47

یریوان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2018ء) آرمینیا کے دارالحکومت یریوان میںسابق صدر سیرز سارکیزیئن کے بطور وزیر اعظم انتخاب کے خلاف بڑے پیمانے پر مسلسل احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ، پولیس نے درجنوں حکومت مخالف مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق سابق صدر سیرز سارکیزیئن کے بطور وزیر اعظم انتخاب کے خلاف بڑے پیمانے پر مسلسل احتجاج کا ساتوویںروز بھی جاری رہا۔ سینکڑوں مظاہریں نے یریوان کے وسطی حصے میں حکومتی دفاتر کی جانب جانے والے راستے کو بلاک کرنے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ ایک دہائی تک ملک کے صدر رہنے والے روس نواز سارکیزیئن کو منگل کے روز ملک کا وزیر اعظم منتخب کر لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :