دنیا عارضی جگہ ہر زی روح نے موت کا ذائقہ چھکنا ہے ماسٹر مرزا اقبال کی وفات سے پیدا خلامدتوں پُر نہیں کیا جا سکتا

مرکزی انجمن تاجراں کے صدر سنیئر نائب صدر آزاد کشمیر سہیل شجاع مجاہد کا مرزا اشتیاق کے سسر کی وفات پر اظہار افسوس

جمعرات اپریل 14:51

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) مرکزی انجمن تاجراں کے صدر سنیئر نائب صدر آزاد کشمیر سہیل شجاع مجاہد نے کہا ہے کہ دنیا عارضی جگہ ہر زی روح نے موت کا ذائقہ چھکنا ہے ماسٹر مرزا محمد اقبال کی وفات سے پیدا ہونے والا خلامدتوں پُر نہیں کیا جا سکتا مرحوم نے انسانیت کی فلاح وبہبود اور علم کی روشنی سے منور کر نے کیلئے جو خدمات انجام دیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گئی مرحوم ملنسار درد دل رکھنے والی شخصیت کا نام ہے جنہوں نے معاشرے کی بہتری کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کیا مرکزی انجمن تاجراں کے صدر سنیئر نائب صدر آزاد کشمیر سہیل شجاع مجاہد نے سنیئر صحافی شہزادہ اقبال کے والد اور مرزا اشتیاق جرال کے سسر کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری اللہ تعالیٰ کی بار گاہ میں دعا ہے کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیا س دکھ کی گھڑی میں مرکزی انجمن تاجراں لواحقین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے اور اللہ تعالیٰ کی بار گاہ میںدعا گوہ ہے کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :