پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی سرگودھا میں کارروائی ،

2 فوڈ پوائنٹس سربمہر، متعدد کو جر مانے

جمعرات 19 اپریل 2018 16:06

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے سرگودھا اور گردونواح میں کارروائی کر کے 2 فوڈ پوائنٹس کوسربمہرکر دیا۔جبکہ متعدد فوڈ پوائنٹس کو 15,000کے جرمانے عائد کیے گئے۔ذرائع کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع سرگودھامیں کارروائیاں کر تے ہو ئے زم زم ریسٹورنٹ کو مضرِ صحت گوشت،گندے بر تنوں کے استعمال،نیلے ڈرمز کے استعمال،کچن ایریا میں غلاظت کی موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سر بمہر کر دیا۔

ضلع سرگودھا میں ہی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کر تے ہو ئے پیزا کلب کوآلودہ آئل،گندے فریزرز کے استعمال،حشرات کی موجودگی،ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سیل کر دیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع خوشاب،میانوالی اور سر گودھا میں چیکنگ کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کوحفظانِ صحت کے اٴْ صولوں کی خلاف ورزی پر15,000کے جرمانے عائد کیے۔

(جاری ہے)

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیوں کے دوران برآمد شدہ غیر معیاری رنگ،زائدالمعیاد بوتلیں،مضرِ صحت مصالحہ جات اور دیگر اشیاء برآمد کر کے تلف کر دی گئیں۔متعدد فوڈ پوائنٹس،سویٹ ہاؤسز،پروڈکشن یو نٹس،مِلک پوائنٹس،کریانہ سٹورز اور ہوٹلزکو ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی،اخبارات کے استعمال اور صفائی کے غیر معیاری انتظامات پر وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :