آسٹریلیا پاکستان کے ساتھ مل کر اپنے تمام شہریوں کو انسانی حقوق کی بین الاقومی سطح پر فراہمی کیلئے کام کریگا، آسڑیلوی ہائی کمشنر برائے پاکستان بیٹلی بریک

جمعرات 19 اپریل 2018 16:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان میں آسڑیلیا کے قائم مقام ہائی کمشنر بیٹلی بریک نے کہا ہے کہ آسٹریلیا پاکستان کے ساتھ مل کر اپنے تمام شہریوں کو انسانی حقوق کی بین الاقومی سطح پر فراہمی کیلئے کام کریگا۔خواتین کی خودمختاری حاصل کرنے میں سب سے اہم رکاوٹ خواتین کے خلاف تشدد ہے۔یہ باتیں انہوں نے جمعرات کو خواتین پر تشدد کے حوالے سے پیش کردہ ڈرامہ سیریز پر بحث و مباحثے کے موقع پر کہیں۔

آسٹریلیااو رکشف فاونڈیشن کی بانی روشانے ظفر نے خواتین پر تشدد کے موضوع پر ڈامہ سیریز آخری اسٹیشن کے کا میاب اختتام پر ایک پینل مباحثے کا انعقاد کیا۔ سات اقساط پر مشتمل اس سیریز کا مقصد معاشرے کے موجودہ بہت سے اہم سماجی مسائل مثلاًگھریلو تشدد اور خواتین کو درپیش اقتصادی مسائل کو اجاگر کرنا تھا۔

(جاری ہے)

قائم مقام آسڑیلو ی ہائی کمشنر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے اور عورتوں کے خلاف تشدد کا خاتمہ آسٹریلو ی حکومت کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے جو آسڑیلو حکومت کے آئندہ دس سال کی بین الاقوامی تر جیحات میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

قائم مقام ہائی کمشنر نے کہاکہ خواتین کی خودمختاری حاصل کرنے میں سب سے اہم رکاوٹ خواتین کے خلاف تشدد ہے جو ان کی اقتصادی ترقی پر بہت منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ ہمارے پاس خواتین پر تشدد کے خاتمے کیلئے کئی سالوں پر مشتمل ایک جامع پروگرام ہے جو کہ پاکستان میں صنفی تشدد کا شکار ہونے والی خواتین کی مدد کرے گا۔ ہم خواتین کے حقوق اور ان کے سیاست میں کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہ مزید کہا کہ سال 2018 - 2020 کیلئے اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان اور آسٹریلیا کو انسانی حقوق کیلئے منتخب کیا یا ہے اور ہم پاکستان کے ساتھ مل کر اپنے تمام شہریوں مرد و خواتین اور لڑکیوں کو انسانی حقوق کی بین الاقومی سطح پر فراہمی کیلئے کام کریں گے۔ ڈائریکڑ روشانے ظفر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ۔ کشف فاونڈیشن کی می مستقبل میں مختلف ڈیا پی کے ذریعے ایسے مسائل کو اس و اجاگر کر رہیں گی جب کہ وہ مسائل ماضی کا حصہ نہ بن جائیں۔معروف ڈائریکڑ سرمد کھوسٹ اور سکرپٹ رائیٹر آمنہ مفتی اور ڈرامہ سیریز آخری اسٹیشن کی کاسٹ پینل بات چیت کا حصہ تھے۔

متعلقہ عنوان :