فلسطین میں صیہونی درندوں کی بربریت جاری، فائرنگ سے 5فلسطینی نوجوان شدید زخمی

جمعرات 19 اپریل 2018 17:53

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2018ء) فلسطین میں صیہونی درندوں کی درندگی جاری ہے، اسرائیلی درندوں نے فائرنگ کر کے 5فلسطینی نوجوانوں کو شدید زخمی کر دیا،فلسطینی شہریوں پر بھاری توپ خانے سے فائرنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کی سرحد کے نزدیک اسرائیلی فوجیوں نے ایک مرتبہ پھر فلسطینیوں پر فائرنگ کردی ہے جس کے نتیجے میں5 افراد زخمی ہوگئے۔

فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ سرحدی قصبے خان یونس کے مشرق میں اسرائیلی فوج نے حماس کے عسکری ونگ کے ایک اڈے پر توپ خانے سے گولہ باری کی ہے۔اسرائیلی فوج نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے سرحد کی جانب آنے والے 5 فلسطینیوں پر فائرنگ کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ان میں سے ایک شخص مسلح تھا۔