چارسدہ، اسسٹنٹ کمشنر کا مختلف بازاروں کادورہ،سڑکوں اورسیوریج کامعائنہ کیا

جمعرات 19 اپریل 2018 18:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء)ڈپٹی کمشنر چارسدہ منتظر خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ طلعت فہد نے چارسدہ کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور وہاں پر سڑکوں اور نالیوں کی صفائی کا معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام دکانداروں کو خبردار کیا کہ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور اپنے دکانوں کے سامنے ناجائز تجاوزات کو جمع نہ کریں۔ فٹ پاتھ کو پیدل چلنے والوں کیلئے کھلا رکھیں تاکہ عوام کو آنے جانے میں تکلیف نہ ہو۔ اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ نے تنگی روڈ پر پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کی جانب سے نئے فٹ پاتھس کی تعمیر کے کام کا معائنہ کیا۔ اور کام کے حوالے سے ان کو ضروری ہدایات دی۔