اسپینش لالیگا فٹ بال لیگ، ریال میڈرڈ اور ایتھلیٹک بلبائو کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر، رونالڈو نے آخری لمحات میں گول کر کے ٹیم کو شکست سے بچا لیا

جمعرات 19 اپریل 2018 18:24

اسپینش لالیگا فٹ بال لیگ، ریال میڈرڈ اور ایتھلیٹک بلبائو کے درمیان ..
میڈرڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) اسپینش لالیگا فٹ بال لیگ میں ریال میڈرڈ اور ایتھلیٹک بلبائو کلب کے درمیان میچ زبردست مقابلے کے بعد 1-1 گول سے برابر رہا، رونالڈو نے میچ کے آخری لمحات میں گول کر کے بلبائو کی جیت کے امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

(جاری ہے)

اسپینش لالیگا کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں ریال میڈرڈ اور ایتھلیٹک بلبائو کلبوں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا، ایتھلیٹک کے ولیمز نے میچ کے 14ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جو کہ پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی، دوسرے ہاف میں ایتھلیٹک نے دفاعی انداز اپنایا اور انہوں نے میڈرڈ کے کھلاڑیوں کے گولز کرنے کی کئی کوششوں کا ناکام بنایا تاہم میچ کے آخری لمحات میں کرسٹیانو رونالڈو نے شاندار گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر کے ٹیم کو متواتر دوسری شکست سے بچا لیا، اسطرح دونوں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابری پر ختم ہوا۔

متعلقہ عنوان :