حضرت امام حسین ؓ کا یوم ولادت کل نہایت عقیدت سے منایاجائیگا

جمعرات 19 اپریل 2018 18:30

عارفوالا۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء)نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین ؓ کا یوم ولادت باسعادت کل 3شعبان المعظم بروز جمعة المبارک کو نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایاجائے گا‘ اس سلسلہ میں عارفوالاسمیت ملک بھر میں محافل ،سیمینارز ،کانفرنسز اور تقریبات کا اہتمام مساجدو امام بارگاہوں میں ہوگا جس سے علمائے کرام ، زاکرین اورپروفیسر ز خطاب کرکے نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسین ؓ کی سیرت طیبہ پر خصوصی روشنی ڈالیں گے ۔